بھارتی فوج اور 'را' منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی
ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیبھارتی فوج اور 'را' منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی, پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
بھارتی فوج اور بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی فوج، ان کی خفیہ ایجنسی کا 'را' جموں کشمیر پولیس کے درمیان نمبرز کا مقابلہ جاری ہے، اور بھارتی افسران اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا رہے ہیں، یہ لوگ ترقیوں اور تمغوں کے لالچ میں اپنے ہی ہتھیار اسمگل کرکے آزادی پسندوں کے سر تھوپنے لگے ہیں۔
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی فوجی منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچپاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی فوجی منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسلحہ و منشیات اسمگلنگ پر آمادہ کرتے ہیں اور موقع ملنے پر بے خبر 'اسمگلر' کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا ہے۔
سی آئی ڈی (CID) کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو مراسلہ منظر عام پر آگیا ہے، اور اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں سی آئی ڈی CID کشمیر کا سربراہ مراسلے میں منصوبے کو نظر انداز کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubt . So please let me know